World & pakistan numbar one free app 200 live channel and 80 free channel wath out mb and balance live free ten sports ptv sports live free mk sports live free pk sport live online world free show and daramas ad daly letest episode wachng wathout ads ad daly and new latest movies free wach & download bigg boos 13 crime patrol indan best darama kundali bhagya & kum kum bhagya wach daly letest episode baalveer returns Naagin 4
Friday, October 19, 2018
واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کے فیچر میں تبدیلی کردی
اسلام آباد)مانیٹرنگ ڈیسک( دنیا بھر میں پیغامات کی رسائی کی سب سے مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کے فیچر میں تبدیلیکردی۔ واٹس ایپ نے اپنے سب سے کارآمد فیچر’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ میں تبدیلی متعارف کرادی ہے اور اب آپ اپنے بھیجے گئے پیغام کو 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سیکینڈ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتےہیں۔ اس حوالے سے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا۔اگر آپ کوئی پیغام کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کرتے ہیں لیکن پیغام وصول کرنیوالے کو 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سیکینڈ میں منسوخی کی درخواستموصول نہیں ہوتی آپ کا پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔ لہذا بعض صارفین کیلئے یہ ایک بری خبر بھیہو سکتی ہے کیوںکہ ان کے نزدیک وہ ایک پیغام کو بعد میں ڈیلیٹ کر سکتے تھے لیکن مقرر وقت گذرنے کے بعد اب وہ ایسا نہ کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر پیغام وصول کرنیوالے کا موبائل فون بند ہو اور مقررہ وقت گزز جائے تو بعد میں آپ پیغام ڈیلیٹ نہیں کرسکتے۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایسا اقدام ان صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے جو غلط فائدہ اٹھا کر ہفتوں، مہینوں اور برسوں بعد پیغامات کو منسوخ کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا اور اس سے غلطی سے پیغام بھیجنے والوں کو کافی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ تاہم اس فیچر کے آنے کے بعد اس فیچر کا غلط استعمال بھی کیا جارہا تھا، جس کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے تبدیلی متعارفکروائی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
please do not enter any spam link in the comment box